یمنی بندرگاہ کے قریب سے بارودی سرنگ برآمد

یمنی بندرگاہ کے قریب سے بارودی سرنگ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عدن (اے پی پی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج نے میدی کی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں سمندری بارودی سرنگ برآمد کر لی۔جسے فوج نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مذکورہ علاقے میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کی جانب سے بچھائی جانے والی سمندری بارودی سرنگ کو اتحادی افواج کی بحری معاونت کے ساتھ بنا کسی نقصان کے ناکارہ بنا دیا۔عرب اتحادی افواج کی قیادت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باغی ملیشیاؤں کو اسلحے کی سمگلنگ پر پابندی لگائے۔ہتھیاروں کی سمگلنگ کا مقصد خطے میں انارکی پھیلانا اور یمنی بندرگاہوں کے راستے انسانی امداد کی وصولی میں خلل ڈال کر یمنی شہری کو مشکلات سے دوچار کرنا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -