انتخابی سامان کی بر وقت ترسیل کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور کی زیرصدارت اجلاس

انتخابی سامان کی بر وقت ترسیل کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرلاہور کی زیرصدارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )عام انتخابات 2018ء کے سامان کی بر وقت ترسیل کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر /سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی کی زیز صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد، سنئیر سول جج شکیب عمران قمر، انچارج الیکشن سیل سید دلدار شاہ، سیکرٹری آڑ ٹی او غیاث الدین، ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف،ایل ٹی سی کے افسران سمیت ٹرانسپوٹر کے عہدہ دران نے شرکت کی ،اجلاس میں ٹرانسپوٹر کی جانب سے بسیں اور منی بسیں فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کومذکورہ افسران نے اپنے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا کہ پولنگ کی ترسیل کے لئے گاڑیوں کی بکنگ کے لیے رقم پہلے ایڈوانس ادا کرنی ہوگئی اور گاڑیاں خراب ہونے کی صورت میں ٹرانسپوٹر متبادل گاڑیاں فراہم کریں گے جبکہ پولیس کو گاڑیوں کو بند کرنے سے بھی روکا جائے تاکہ کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں جس پر ڈی آر او نے ٹرانسپوٹرز کو آگاہ کیا کہ جو ٹراسپوٹر بسیس فراہم کریں گے ان کو ٹوکن فراہم کئے جائیں گے اور ٹرانسپوٹر کو رقم کا50فیصد پہلے ادا کیا جائے گاجو بسیس الیکشن کے سامان کی ترسیل کے لئے ہوں گئی انہیں نہیں پکڑا جائے گا،اگر سامان کی ترسیل والی گاڑی دوسرے ضلع میں پکڑی گئی تو اس کو چھڑوانے کی کوشش کی جائے گی اور الیکشن کے سامان کی ترسیل کے لئے تمام ٹرانسپوٹر زکو لیٹر دئیے جائیں گے۔
اجلاس