خودکش حملے کا نشانہ بننے والے سراج رئیسانی دراصل کس کے مقابلے میں الیکشن لڑرہے ہیں؟ ایسی خبرآگئی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے

خودکش حملے کا نشانہ بننے والے سراج رئیسانی دراصل کس کے مقابلے میں الیکشن ...
خودکش حملے کا نشانہ بننے والے سراج رئیسانی دراصل کس کے مقابلے میں الیکشن لڑرہے ہیں؟ ایسی خبرآگئی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان میں نوابزادہ سراج رئیسانی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے اور یہ حملہ انتخابی مہم کے دوران کیاگیا، سراج رئیسانی اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اسلم رئیسانی کیخلاف الیکشن لڑرہے ہیں۔ پی بی 35 میں اسلم رئیسانی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی ، نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان ، پی ٹی آئی کے ملک فیصل دیودار ، ایم ایم اے کے رئیس غلام حیدر مدمقابل ہیں۔ 

اس ضمن میں اسلم رئیسانی کاکہناتھاکہ باپ پارٹی لانچ کرنے والوں نے ہی ان کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی ان کیخلاف کھڑا کیا، اور باپ پارٹی کی حمایت کرنے کے بدلے انہیں انتخابات سے دستبردار کرانے کی پیشکش بھی کی ۔ 

دوسری طرف سراج رئیسانی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ وزیراعلیٰ اور اہم عہدوں پر رہنے والوں نے مستونگ کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ خود وزارت اعلیٰ کے منصب پر رہے ، کیا انہیں اسٹیبلشمنٹ نے بٹھایا تھا۔