احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف نیب کو وہ چیز دیدی جس کی اسے شدید ضرورت تھی

احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف نیب کو وہ چیز دیدی جس کی اسے ...
احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف نیب کو وہ چیز دیدی جس کی اسے شدید ضرورت تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کو لانے والا خصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے اور احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”طیارے میں صرف نواز شریف ہیں اور۔۔۔“ مریم نواز کو والد کیساتھ کیوں نہیں لے جایا گیا اور وہ اس وقت کدھر ہیں؟ ن لیگی کارکنوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر آ گئی 
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے اور نیب پراسیکیوشن کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔
احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیا جائے گا جسے سب جیل کا درجہ دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم اب انہیں بھی اڈیالہ جیل ہی منتقل کر دیا گیا ہے۔