”اب مسلم لیگ ن کے دو گروپ ختم ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔“سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

”اب مسلم لیگ ن کے دو گروپ ختم ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔“سینئر صحافی اور معروف ...
”اب مسلم لیگ ن کے دو گروپ ختم ہو جائیں گے کیونکہ ۔۔۔“سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایسی بات کہہ دی کہ نواز شریف کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ جب کوئی مزاحمت کی سیاست کرتا ہے تو وہ بڑے ہجوم اکٹھے نہیں کر سکتا کیونکہ ریاست اپنا رنگ دکھاتی ہے لیکن مسلم لیگ ن کو اس سے یہ فائدہ ہوا ہے کہ ان کا متضاد بیانیہ اب ایک ہو گیا ہے ،اب ن لیگ میں تضاد ختم ہو گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے خود ریلی نکالی اور مزاحمت کی سیاست کا آغاز کیا اور آنے والے دنوں میں شہباز شریف اپنا بیانیہ مزید تلخ کریں گے جس سے دو واضح گروپ ختم ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس مزاحمت سے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو گا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مریم نواز اور نواز شریف کی سیاست مضبوط ہو جائے گی ۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ شہباز شریف بھی اب مزاحمت کی سیاست پر آگئے ہیں جس طرح کی ریاست کی پالیسی چل رہی ہے اس کی وجہ سے اب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکیں گے کیونکہ اب مفاہمت کی سیاست کا راستہ بند ہو گیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال سے آئندہ حکومت مخلوط ہو گی جو ڈیڑھ سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی ،ن لیگ اس بات کے لیے تیار ہے کہ اگر حکومت نہ ملی تو ڈیڑھ سال اپوزیشن کرلیں گے لیکن عمران خان نے لیے حکومت کرنا بہت بڑا چیلنج ہو جائے گا ۔

مزید :

قومی -