ادیب شاعر قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں‘ سلیم راز

ادیب شاعر قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں‘ سلیم راز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر(تحصیل رپورٹر) ادیب شاعر قوم کا سرمایہ ہے اپنی کلام کے ذریعے معاشرتی برائیوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی امن پستو کانفرنس کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ یافتہ سیلم راز نے پروفیسر ہمایون ہمدرد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس وصائقہ گیگیانی کی پشتو شعری مجموعہ "باران ویر¥&ی" کے رونمائی کی تقریب سے اپنی خطاب میں کیا۔ تقریب سیلم راز کی صدارت میں ہوئی جبکہ اس موقع پر شبقدر یونین آف جرنلسٹ کے صدر سید عطاء اللہ شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ سحر کتوزئی، ممتاز حسن دولت زئی، ودود ہشنغری مہمانان خصوصی سے تقریب سے نیمروز قیس، سحر کتوزئی، ودود ہشنغرے،میاں اقبال شاہ اقبال، ہدایت الرحمان مفتون نے تقاریر کی۔ شوکت خریکوال، ممتاز دولت زئی نے صائقہ گیگیانی پر مقالات پڑھی۔ تقریب 2نشتوں میں ہوئی۔ پہلا نشت میں پروفیسر ہمایون ہمدرد کی وفات پر تعزیتی ریفرنس ہوئی۔ جسمیں مقررین نے پروفیسر ہمایون ہمدرد کی خدمات کو سراہا ان کی مغفر ت کیلئے دعا کی گئی۔ دوسرے نشت صائقہ گیگیانی کی شعری مجموعہ"باران ویر¥&ی"کی رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر مشاعرہ کا اہتمام بھی کیا گیا جسمیں شوکت حسین مسرت، گل محمد مسرور، شاہ سید باچہ، دانش مراد، معزو اللہ جان سادہ، فضل ربیع، افتخار فخر، راج ولی راج، سلمان شفقت نے اپنی کلام پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ دوآبہ کے مردم خیز زمین نے مصری خان گیگیانی جیسے شخصیات کو جنم دی۔ تو وہاں اس زرخیز زمین نے خواتین شعراء کو جنم دی۔ صائقہ گیگیانی ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔