پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 25منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، راجہ اعظم گروپ اجلاس سے غیرحاضری رہے، حاجی گلبر خان گروپ سمیت 20ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلبر خان کو ووٹ دینے والوں کو علیحدہ کر دیا، 33رکنی ایوا ن میں 19ارکان نے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے حمایت سے انکار کردیا۔
حاجی گلبر خان کو پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور دیگر پی ٹی آئی ارکان کی حمایت حاصل تھی۔
حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے ،نومبر2009کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے، 2009میں پیپلزپارٹی کی مخلوط حکومت وزیر صحت رہے، حاجی گلبر خان کو 2015میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی تھی،2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیر صحت رہے ،