سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے انگلش سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو ہو گا جس میں سری لنکا کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا، سسکس لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ٹائمل ملز کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 جون سے ہو گا۔ ملز نے گزشتہ برس کمر کی تکلیف کے باعث فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم وہ اب صرف ٹی ٹونٹی کھیل رہے ہیں اور توقع ہے کہ انہیں سری لنکا کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے سکواڈ میں شامل کیا جائے۔ سٹار فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن جنہوں نے آخری بار ون ڈے ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کی تھی کو ون ڈے سیریز میں طلب نہیں کیا جائے گا البتہ جیک بال بطور باؤلر ٹیم میں جگہ بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ممکنہ سکواڈ ایلکس ہیلز، جیسن روئے، جوروٹ، ایوان مورگن، جونی بیئرسٹو، جوز بٹلر، معین علی، عادل راشد، ڈیوڈ ویلے، کرس ووکس، سٹیون فن، جیمز ونس، کرس جورڈن، ثام بیلنگز، جیک بال اور ٹائمل ملز پر مشمل ہے۔