پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پانامہ لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ‘ رئیس محبوب

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پانامہ لیکس کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ‘ رئیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد( نمائندہ پاکستان )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے سردار رئیس محبوب احمد خاں نے کہا ہے کہ پی پی اور تحریک انصاف پانامہ لیکس کی تحقیقات میں قطعی سنجیدہ نہیں ۔ ٹی اورآرزکی تیاری میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کا رویہ متعصبانہ اور غیرسنجیدہ ہے۔اپوزیشن کے نمائندے(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں کو نتیجہ خیزبنانے کی بجائے ڈرامے بازی کرکے قوم کا وقت بربادکررہے ہیں۔اگر اپوزیشن رہنماؤں نے قومی ذمہ داری محسوس کی ہوتی اور اجلاسوں میں سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہوتا تو اب تک ٹی اوآرزکی تیاری کا کام مکمل ہوچکا ہوتا۔چونکہ متحدہ اپوزیشن احتساب کا دائرہ کار صرف اور صرف وزیراعظم اوران کے خاندان تک محدودرکھنا چاہتی ہے جس کے سبب مسائل جنم لے رہے ہیں اور اب تک کسی ایک نقطے تک پہنچنا محال ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف باربار ٹی اوآرز کی تشکیل میں تعطل کا سبب بن رہی ہے ،اس کے رہنما نہیں چاہتے کہ مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں اورشہروں اور بازاروں میں ماراماری ہو اور جمہوری نظام ایک بار پھر ماضی کا حصہ بن جائے لیکن باشعورعوام اپوزیشن کی ترغیبات میں آنے کے لئے تیار نہیں ہے۔
رئیس محبوب