کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا
کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)رواں سال کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 7958 افراد کو کتوں نے کاٹا جبکہ آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لیے محکمہ صحت اور کے ایم سی سنجیدہ نہیں بیماری سے بچاﺅ کی ویکسین سول اور جناح ہسپتال کے علاوہ کہیں دستیاب نہیں ہے کراچی میں روزانہ درجنوں افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہو رہے ہیں ڈاکٹروں کے مطابق لوگ اپنے بچوں کو صبح کے وقت گھروں سے باہر نہ بھیجیں اس وقت سڑکوں پر آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے کتوں کے کاٹنے کے 4558 واقعات سول ہسپتال اور 3400 واقعات جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں جن افراد کو کتوں نے کاٹا ہے ان میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے جن کا تعلق گڈاب، سرجانی ٹاﺅن، مچھر کالونی، بلدیہ ٹاﺅن اور دیگر علاقوں سے ہے جبکہ محکمہ صحت اور کے ایم سی نے کراچی میں آوارہ کتوں کے خاتمہ کے لیے کئی ماہ سے کوئی اقدامات نہیں کیے.

مزید :

کراچی -