لڑکیوں کو چھیڑنے والے لڑکوں کی محلے داروں کے ہاتھوں درگت

لڑکیوں کو چھیڑنے والے لڑکوں کی محلے داروں کے ہاتھوں درگت
لڑکیوں کو چھیڑنے والے لڑکوں کی محلے داروں کے ہاتھوں درگت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گرجرانوالہ (ویب ڈیسک) لڑکیوں کو چھیڑنے والے اہل محلہ کے ہتھے چڑھ گئے ، لوگوں نے بجلی کے پول سے باندھ کر خوب درگت بنائی۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق  سات لڑکوں کا ایک گروپ ستائیسویں شب میں عبادت کر کے گھروں کو جانے والی لڑکیوں کو چھیڑ رہا تھا ، انہوں نے اپنے گھروں میں شکایت کی تو مرد باہر آگئے ، سات میں چار لڑکے پکڑے گئے ۔

درگت بنانے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔