سگریٹ پینے سے انسان کے جسم کا یہ حصہ بند ہوجاتا ہے، اور یہ خون کی شریانیں نہیں بلکہ۔۔۔ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا

سگریٹ پینے سے انسان کے جسم کا یہ حصہ بند ہوجاتا ہے، اور یہ خون کی شریانیں نہیں ...
سگریٹ پینے سے انسان کے جسم کا یہ حصہ بند ہوجاتا ہے، اور یہ خون کی شریانیں نہیں بلکہ۔۔۔ پہلی مرتبہ سائنسدانوں نے انتہائی خطرناک انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) سگریٹ نوشی کے جان لیوا نقصانات سے ہم آگاہ ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے ایک اور انتہائی خطرناک نقصان کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”سگریٹ نوشی سے انسان کے دماغ کا وہ حصہ بند ہو جاتا ہے جس کا تعلق یادداشت سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے سگریٹ پینے سے انسان کی یادداشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انسان ڈیمینشا جیسی بیماریوں کا شکار ہوتا ہے۔“


اس تحقیق میں نیدرلینڈ کی یونیورسٹی میڈیکل سنٹر کے سائنسدانوں نے 2ہزار سے زائد عمررسیدہ افراد کے دماغ کے سکین کیے جو طویل عرصے سے سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ پھر اسی عمر کے ان افراد کے دماغوں کے سکین کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جو سگریٹ نہیں پیتے تھے۔اس موازنے میں معلوم ہوا کہ سگریٹ نوشوں کے دماغ کا یادداشت سے منسلک حصہ کافی حد تک بند ہو چکا تھا اور اس کی حالت بالکل ویسی ہو چکی تھی جیسی کہ شوگر کے مریضوں کے دماغ کے اس حصے کی ہوتی ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈی براﺅر کا کہنا تھا کہ ”سگریٹ نوشی دل اور پھیپھڑوں کو جس طرح تباہ کرتی ہے اس سے ہر کوئی واقف ہے لیکن اس کے دماغ پر پڑنے والے منفی اثرات کے بارے میں لوگ زیادہ نہیں جانتے۔ ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ بہت زیادہ سگریٹ پینے والے افراد کے الزیمرز جیسی ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات دو گنا سے بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ہم نے جتنے لوگوں پر تحقیق کی ان میں سے الزیمر کے شکار لگ بھگ سبھی وہ لوگ تھے جن کا سگریٹ نوشی کی وجہ سے دماغ کا یادداشت سے منسلک حصہ جزوی طور پر بند ہو چکا تھا۔“