سرکاری ہسپتال میں ایم ایس کے اعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد ،مریض پریشان 

سرکاری ہسپتال میں ایم ایس کے اعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد ،مریض پریشان 
سرکاری ہسپتال میں ایم ایس کے اعزاز میں محفل موسیقی کا انعقاد ،مریض پریشان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے ضلع تھرپارکر کے ہیڈکواٹرز مٹھی کے سول ہسپتال کے احاطے میں محفل موسیقی سجائی گئی جس سے مریض پریشان ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈ یا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں پی پی ارکان اسمبلی مہیش کمارملانی اور فقیر شیر حمد بلانی بھی شریک تھے جبکہ ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موسیقی پر رقص اور نوٹ نچھاور کرتے رہے۔موسیقی کے شور سے ہسپتال میں زیر علاج مریض پریشان رہے تاہم محفل پھر بھی جاری رہی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر سینئر ڈاکٹرسول ہسپتال ڈاکٹر ہرچند کا کہنا تھا کہ ایم ایس مٹھی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی جبکہ تقریب میں شریک افراد میں سے کسی نے ماسک پہنا تھا تو کسی نے نہیں۔سول ہسپتال مٹھی میں محفل موسیقی پرڈی جی ہیلتھ نے نوٹس لے لیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 3 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔