کرپشن کیسز، مقامی عدالت نے خاور مانیکا اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

کرپشن کیسز، مقامی عدالت نے خاور مانیکا اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری ...
کرپشن کیسز، مقامی عدالت نے خاور مانیکا اور بیٹے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (ویب ڈیسک)  سپیشل جج اینٹی کرپشن آصف بشیر نے پاکستانی تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

آج نیوز کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔سپشیل جج نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اوکاڑہ کو ہدایت کی کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 9 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ بتایاگیا ہے کہ عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 جون کو طلب کیا تھا لیکن ان کی عدم پیشی پر سماعت 12 جون تک ملتوی کی گئی ، دونوں ملزمان کی بدھ کو بھی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

خاور مانیکا ، اس کے صاحبزادے موسیٰ اور ابراہیم کے نام کرپشن کیسز میں اوکاڑہ کے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اگست 2023 میں فائل ہونیوالے ریفرنس کی روشنی میں شامل کیے گئے ہیں۔