میڈیا پر کم علم لوگ دین پر رائے زنی کرتے ہیں: مفتی منیب ، علما ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف ہیں : جادید غامدی

میڈیا پر کم علم لوگ دین پر رائے زنی کرتے ہیں: مفتی منیب ، علما ہمیشہ سے دہشت ...
میڈیا پر کم علم لوگ دین پر رائے زنی کرتے ہیں: مفتی منیب ، علما ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف ہیں : جادید غامدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمیں مرکزی رویت ہلال کمیٹٰی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ میڈیا پر وہ لوگ دین پر تبصرے کرتے ہیں جنہیں دین کا علم نہیں ہیں۔میں حیران ہوں ہمارے ملک کا نظام کس طرح سے چل رہاہے ،ہمارے حکومتی ذمہ داران دوسروں کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تقریر سٹیج پر پڑھ کرچلے جاتے ہیں۔دوسری جانب معروف مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی نے کہا کہ علمائے کرام دہشت گردی کے خلاف ہیں تاہم حکومت اپنی ذمہ داریوں سے رو گردانی کر رہی ہے

میڈیا اندازے نہ لگائے،مفتی منیب الرحمان کی اپیل

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کہناتھا کہ میڈیا کا کام عوام کو حالات و واقعات کے اصلی چہرے سے روشناس رکھنا ہے نہ کہ انہیں جہالت میں رکھنا ، لیکن افسوس کی بات ہے کہ میڈیاکے کچھ ایسے ماہرین ٹی وی پر آکر مذہب کے بارے میں تبصرہ کرنے لگتے ہیں جنہیں دین کے بارے میں مکمل معلومات بھی نہیں ہوتی۔ میراسوال ہے کہ کیا ایسے لوگوں کو مذہب سے متعلق تبصرہ کرنے کا کوئی حق بنتا ہے؟

مسلمانوں میں انتہا پسندی کی سوچ فروغ پا رہی ہے،کتاب سے لا تعلقی پستی کا سبب بنی:جاوید احمد غامدی
دوسری جانب مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کا کہنا تھا کہ حکومت کو قوم کو اسلام کا بنیادی تصور دینے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔ اسلام کے تصورات عام کرنے میں حکومت کردار ادا نہیں کررہی جس کی جہ سے طالبان اور داعش اورجیسے لوگ پیدا ہوئے ان کو کوئی زیر بحث نہیں لاتا۔انہوں نے کہا کہ علما تو ہمیشہ سے ہی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کو عوام کی سوچ بدلنے کے لئے اقدامات کر نے چاہیں ۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھ کر درست اسلامی نقطہ نظر بیان کرے ۔ حکومت اپنے فرائص سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو یکساں نصاب تعلیم فراہم کرے ، بنیادی تعلیم میں بنیادی  اسلامی نظریات اور اسلام کا حقیقی تصور بچوں کا سکھایا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -