ایف بی آر، تمباکو، چینی سیمنٹ، کھاد کیلئے 4سیلز ٹیکس جنرل آرڈر فائنل
ملتان (نیوز ر پو رٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مخصوص سیکٹرز کیلئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جاری کر دئیے۔ ٹریک(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
اینڈ ٹریس لائسنس جاری کرنے کے بعد ایف بی آرکی جانب سے مخصوص سیکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایف بی آرنے تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کیلئے 4 سیلزٹیکس جنرل آرڈرز جاری کیے ہیں، یہ قوانین ایف بی آرکو اختیارات تفویض کرتے ہیں۔مخصوص سیکٹرز کے پیداواری مراکز کی الیکٹرانک نگرانی کیلئے تاریخ نوٹیفائی کر سکیں گے۔ یکم جولائی سے کوئی پراڈکٹ ٹیکس اسٹیمپ، مخصوص شناختی نشان کے بغیر نہیں نکل سکتی، کوئی پراڈکٹ پیداواری مراکز، کارخانے، درآمدی اسٹیشن سے بنا اسٹیمپ نہیں نکلے گا۔ ٹیکس اسٹیمپ ایف بی آرکے لائسنس یا فتہ اے جے سی ایل آتھینٹکس سے حاصل کئے جائیں گے۔ جبکہ پیداواری مراکز پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی تنصیب کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔
فائنل