ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور 

ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور 
ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

 قرارداد کےمتن میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری نے ریفرنس فائل کیا اور بلاول بھٹو نے اس کی پیروی کی،سپریم کورٹ کی رائے دینےپر مبارکباد دیتے ہیں،قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے،اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائے، جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لئے نشان ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔