ٹرین حملہ امن تباہ کرنے کی سازش،حافظ سلمان اعظم

  ٹرین حملہ امن تباہ کرنے کی سازش،حافظ سلمان اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم اور مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الغفور مدنی نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ بزدلانہ کار روائی ملک کے اَمن کو تباہ کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے، جو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور دلیرانہ رد عمل کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ جس میں کئی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جا چکا ہے۔ مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 اور جلد ہی تمام یرغمالیوں کی بازیابی مکمل ہونے کی امید ہے۔ ہم سیکیورٹی اداروں کی جرات مندانہ کار روائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان جعفر ایکسپریس میں محصور تمام مسافروں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر قسم کے خطرے سے محفوظ رکھے۔

مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کا سوشل میڈیا ایک بار پھر سے ملک دشمن قوتوں کے بیانیے کو تقویت دینے کے لیے جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔ قومی سلامتی کے حساس معاملات پر سیاست کرنا ملک دشمن عناصر کی مدد کے مترادف ہے۔ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کے جھوٹے بیانیے کا شکار نہ ہوں، ریاستی اداروں پر مکمل اعتماد رکھیں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔