ایپل کی مہنگی ترین گھڑی ،انتہائی کم قیمت میں حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آ گیا

ایپل کی مہنگی ترین گھڑی ،انتہائی کم قیمت میں حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آ گیا
ایپل کی مہنگی ترین گھڑی ،انتہائی کم قیمت میں حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کو ایپل واچ خریدنے کے لیے اضافی طور پر 10ہزار ڈالر دینے پڑیں تو آپ یقینا ہچکچاہٹ کا شکار ہوں گے لیکن اب آپ ایپل کی سونے کی چین والی گھڑی خرید سکتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو اتنی زیادہ قیمت بھی نہیں دینی ہوگی۔ جی ہاں!ایک جیولرز فرم نے ایپل کی سادہ سٹیل سے بنی گھڑیوں کو ایڈیشن ورژن کی طرح بنانے کی پیشکش کی ہے اور اس پر لاگت بھی اتنی زیادہ نہیں آئے گی، صارفین کو یہ گھڑی 399ڈالر میں دستیاب ہوگی۔فرم گھڑیوں کی سٹیل کی پلیٹوں کی جگہ 24قیراط سونے کی پلیٹیں لگائے گی۔فرم نے وضاحت کی ہے کہ ایپل نے اپنی ایڈیشن ورژن کی گھڑیوں پر ایک غیر موصل تہہ چڑھائی ہے جو ہٹائی نہیں جا سکتی اور اس نے ہمارے پلیٹیں لگانے کے طریقہ کار کو غیر موثر کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:سمارٹ فون پرانا ہو گیا تو پریشان نہ ہوں،یہ معمولی قیمت والا جادوئی کوور آپ کے فون کو جدید ترین بنا دے گا

فرم گھڑیوں پر پلیٹیں لگانے کے ملکی اور غیر ملکی آرڈر وصول کرتی ہے اورمحض 3دن میں مکمل کر دیتی ہے،غیر ملکی آرڈرز پر قدرے زیادہ وقت لگتا ہے۔فرم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی سب سے سستی گھڑی امریکہ میں 549ڈالر اور برطانیہ میں 479پاﺅنڈ میں دستیاب ہے، فرم کی طرف سے سونے کی پلیٹیں لگنے کے بعد وہی گھڑی 948ڈالر میں خریدی جا سکے گی، اس سے ایپل ایڈیشن گھڑی کے مقابلے میں 9000ڈالر کی بچت ہو گی۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ سے صرف گھڑی کی قیمت لی جا رہی ہو اور اس پر استعمال ہونے والا سونا مفت میں دیا جا رہا ہو۔فرم گاہکوں کی پسند کے مطابق گھڑیوں کی سٹیل کی پلیٹوں کی جگہ 24قیراط ییلو گولڈ، 18قیراط روز گولڈ اور 18قیراط وائٹ گولڈ کی پلیٹیں لگائے گی۔ سونے کی پلیٹیں لگانے سے ایپل کی طرف سے دی گئی گارنٹی ختم ہو جائے گی اس لیے کسی نقصان کی صورت میں گھڑی کا مالک ذمہ دار ہو گا۔