رحیم یارخان، گھروالوں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا

رحیم یارخان، گھروالوں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا
رحیم یارخان، گھروالوں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یارخان میں پسند کی شادی کے معاملے پر گھروالوں نے اپنی ہی بیٹی کو زندہ جلا کر قتل کریا۔
پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں 18 سالہ لڑکی کو زندہ جلانے سے پہلے اس پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد اور بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قبرستان میں تدفین کے وقت چھاپا مارا گیا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔