عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف ناہلی کیس کی سماعت (کل)منگل کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف ناہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہیں جن کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین کنی بینچ کررہا ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ (کل)منگل کو دوبارہ سماعت شروع کریگا ۔دوسری جانب (آج)پیر کو جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل بینچ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کریگا ۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل بینچ (آج)پیر کو پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کریگا ۔

مزید :

صفحہ آخر -