فوڈ پانڈا کے 'پانڈا فلائی' ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کے آزمائشی منصوبے کا آغاز

فوڈ پانڈا کے 'پانڈا فلائی' ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کے آزمائشی منصوبے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بڑی فوڈ ڈیلیوری کمپنی اور ملک کے صف اول کے ای کامرس پلیٹ فارم، فوڈ پانڈا (foodpanda)نے خصوصی ڈرون طیارے سے کھانے کی فراہمی کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے آفس کے تعاون سے ڈرون کی آزمائشی سروس 'پانڈا فلائی' (Pandafly) ایف 9 پارک اسلام آباد میں سرانجام دی گئی۔ اس سلسلے میں فوڈ پانڈا کے رائیڈر نے پارک کے ایک کونے پر ریسٹورنٹ سے ڈھائی کلو وزنی کھانے کا آرڈر وصول کیا اور ڈرون کے اسٹوریج بیگ میں رکھ دیا۔ اس پیکیج کو پھر ڈرون کے ذریعے پارک کے دوسرے کنارے پر پہنچایا گیا جہاں دوسرے رائیڈر نے اسے وصول کیا اور فلاحی ادارہ سویٹ ہومز کی جانب سے مدعو بچوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔ فوڈ پانڈا کی جانب سے مستقبل میں اس جدت انگیز ٹیکنالوجی کے استعمال کا واضح مطلب ہے کہ طویل فاصلے پر کھانے کی ڈیلیوری زیادہ تیز رفتاری سے ممکن ہوسکے گی۔ خاص طور پر دور دراز اور منسلکہ علاقوں میں رہائش پذیر صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ ان کے پاس مقامی سطح پر فوڈ آؤٹ لٹس کے محدود آپشنز تھے۔
، لیکن اب ڈرون ڈیلیوری کی بدولت وہ شہر کے مرکزی مقامات سے بھی کھانے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ صارف کے نزدیکی علاقے میں موجود فوڈ پانڈا کا رائیڈر ڈرون سے آرڈر وصول کرکے اسے صارف کے گھر تک پہنچائے گا۔  یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس خاص مقصد کے لئے پاکستان میں تیار کردہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کمرشل ڈرون ہے، اس طرح فوڈ پانڈا مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اپنا تعاون فراہم کررہا ہے۔ 

مزید :

کامرس -