پنجاب یونیورسٹی کلینیکل سائیکالوجی کی مسلمانوں کے طرز زندگی پر ورکشاپ

  پنجاب یونیورسٹی کلینیکل سائیکالوجی کی مسلمانوں کے طرز زندگی پر ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ”مسلمانوں کے لیے طرز عمل کی ایکٹیویشن کی فراہمی“ کے موضوع پر دو روزہ سرٹیفیکیشن ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں پروفیسر آف ہیلتھ ایکویٹی اینڈ انکلوڑن یونیورسٹی آف لیڈز یو۔کے سے پروفیسر ڈاکٹر غزالہ میر، ڈائریکٹر سنٹرپروفیسر ڈاکٹر صائمہ داؤد، ایف سی کالج یونیورسٹی، کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت مختلف یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران اور کلینیکل سائیکالوجسٹ نے شرکت کی۔

  پروفیسر ڈاکٹر غزالہ میر نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان اس طریقہ کار کے ذریعے روحانی اور نفسیاتی دونوں طرح سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں عملی مظاہرے، کیس وگنیٹس، ریکارڈ شدہ سیشنز اورعملی مشقیں تربیت کے حصے کے طور پر کی گئیں تاکہ موضوع کو سمجھاجا سکے۔ڈاکٹر صائمہ داؤد نے کہا بتایا کہ شرکاء  نے مسلمان کلائنٹس کے ساتھ رویے کی ایکٹیویشن کے موثر نفاذ کو سیکھا جس سے ان کی طبی ذہانت میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر غزالہ میر کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس سرٹیفیکیشن ٹریننگ کے انعقاد کے لیے برطانیہ تشریف لائی۔