بھارتی فائٹرز پاکستان آسکتے ہیں تو کرکٹرز کو بھی یہاں آناچاہیے: بابر راجا

بھارتی فائٹرز پاکستان آسکتے ہیں تو کرکٹرز کو بھی یہاں آناچاہیے: بابر راجا
بھارتی فائٹرز پاکستان آسکتے ہیں تو کرکٹرز کو بھی یہاں آناچاہیے: بابر راجا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجہ نے کہا ہے کہ اگر بھارتی ایم ایم اے فائٹرز پاکستان آ کر مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کھیلوں میں اپنی سیاست کو نہ لے کر آئیں اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہو نگے ، کھیلوں کو سیاست سے بالا تر ہونا چاہیے ۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر راجہ نے اعلان کیا کہ جس طرح ایم ایم اے پرموشن ''آئی ایف ٹی تھری،، کامیاب ہوئی اور لوگوں نے اسے خوب سراہا ، اسطرح فروری میں ایک اور بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری دعوت پر پاکستان آنے والے بھارتی فائٹرز نے یہاں پر حسن سلوک اور محبت دیکھ کر پاکستانیوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ہم پاکستان کے بارے میں مختلف سوچ رکھتے تھے جو اب مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے ۔ بابر راجہ نے کہا کہ جس طرح بھارتی فائٹر ایک محفوظ ماحول میں پاکستان آئے اسی طرح بھارتی کرکٹ ٹیم بھی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آ سکتی ہے اور یہاں ان کی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

مزید :

کھیل -