حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرائیں گے،رانا مبشر اقبال
کاہنہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این اے رانا مبشر اقبال، ایم پی اے بی بی وڈیری، ایم پی اے میاں عمران جاوید نے باگڑیاں گاؤں یو سی 240 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پر ایم این اے رانا مبشر اقبال کا کہنا تھا کہ حلقے میں تمام ترقیاتی کام شروع کروا دیے گئے ہیں جو وقت پر مکمل ہوں گے اور جو کام رہ گئے ہیں وہ بھی جلد از جلد انشاء اللہ شروع کروا کے حلقے کو مثالی بنائیں گے
۔وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔تقریب میں چوہدری عبدالقدیر گجر، ایم پی اے سیکرٹری عمیر خان،سابقہ چیئرمین ڈاکٹر لیاقت۔ علی صابر جنرل کونسلر، چوہدری طارق محمودسمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد شامل تھی۔ اہل علاقہ نے ایم این اے رانا مبشر اقبال، ایم پی اے بی بی وڈیری،ایم پی اے میاں عمران جاوید کا شکریہ ادا کیا اور دعاوں سے نوازا۔