پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنلی ٹریٹ کرے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو پروفیشنلی ٹریٹ کرے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف مشن 15نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرےگا، گزشتہ روز آئی ایم ایف مشن کیساتھ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر مذاکرات ہوئے،نیشنل فسکل پیکٹ، توانائی شعبے کا گردشی قرض، فنانشل سیکٹرز پر مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم، سرمایہ کاروں کیلئے یکساں میرٹ قائم ہو، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالے تمام ممالک کے ساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے،خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسز فراہم کی جائیں،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سپیشل اکنامک زونز پر ورک آؤٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،سپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کو اہم رپورٹ جمع کرائی جائیگی، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ریٹیلرز سکیم پر مذاکرات ہوئے،ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ، گردشی قرضے پر آئی ایم ایف کو تحفظات ہیں،حکومت نے آئی ایم ایف مشن کو طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی ہے۔