آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی 

آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی 
آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،وکیل درخواست  گزارعدالت میں پیش نہیں ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ انتخابات ہو چکے یہ درخواست غیرموثر ہوچکی ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ وکیل نہیں آئے ان پر بھاری جرمانہ ہوناچاہئے، عدالت نے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی ۔

یاد رہے کہ موسم کی خرابی کے باعث انتخابات فروری کے بجائے مارچ میں کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔