لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر ...
لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور  چاقو حملے کی دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام  پر  آگئی۔

جیو نیوز کے مطابق لندن گراؤنڈسٹیشن پر نامعلوم شخص نےخواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو  حملے کی دھمکی دی، خواجہ آصف کے قریبی ذرائع نے واقعےکی تصدیق کردی ہے۔خواجہ آصف کے قریبی ذرائع  نے جیونیوز کو تصدیق کی ہےکہ  دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی  اور چند روز پرانی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل چند افراد نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا تھا، مشتعل افراد نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی۔ 

مزید :

سیاست -