تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سرکاری اراضی واگذار ، پختہ تعمیرات ، تھڑوں کا صفایا ، سڑکیں کشادہ

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سرکاری اراضی واگذار ، پختہ تعمیرات ، تھڑوں کا صفایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ غازی خان،خانیوال،راجن پور،میلسی،مظفرگڑھ،رحیمیار خان،لیاقت پور(سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر،نمائندگان)(بقیہ نمبر18صفحہ7پر )

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے ملتان سے سپیشل رپورٹر،نیوز رپورٹر کے مطابق ضلعی انتظا میہ نے گز شتہ روز بھی تجا وز ات آپر یشن بھر پور اندا ز میں جا ری رکھا اور کروڑو ں رو پے کی ارا ضی واگزار کر اکے بھا ری مقدار میں ساما ن قبضے میں لے لیا ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی آ غا عبا س شیراز ی کی سر بر اہی میں خصوصی سکوا ڈ نے چو ک شا ہ عبا س ،بی سی جی چو ک ، لو ہا ما رکیٹ اور حر م گیٹ سمیت مختلف علاقو ں میں کر یک ڈا ؤ ن کر کے بھاری مقد ا ر میں سا ما ن تحو یل میں لے کر پختہ تعمیرا ت اور تھڑ ے مسما ر کر دئیے ۔اس موقع پر دکا نو ں کے اوپر غیر قانو نی طو ر پر بنا ئے گئے شیڈ بھی گرادئیے گئے ۔دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر صدر قا ضی منظور کی سربر اہی میں دوسری ٹیم نے شا خ مد ینہ چو ک پر کروڑو ں رو پے مالیت کی 5 مر لہ سے زائد کمر شل سرکار ی ارا ضی واگزا ر کر اکے قابضین کے خلا ف کارروا ئی کاآ غاز کر دیا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جلالپو رپیروا لا کا شف جلیل کی جانب سے بھی تحصیل جلالپو رپیروا لا میں تجا وز ات کے خلاف آپر یشن کیا گیا اورمختلف مقا ما ت پر تجا وزا ت کو مسما ر کر کے ساما ن قبضے میں لے لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے بڑ ے قابضین کو حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جلد شہر میں بڑ ی کا رروائیو ں کا آ غاز کیا جا ئے گا ۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا نا جائز تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ آپریشن ایم ڈی اے چوک ، غوث الاعظم روڈ رضا آباد چوک سے پل واصل تک کیا گیا۔آپریشن کے دوران روڈ پر موجود تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات تھڑے ، ریمپ اور چھپڑ توڑ دئے گئے جبکہ روڈ اور فٹ پاتھ پر موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ایم ڈی اے اکرام عزیز بلوچ نے کی جبکہ فیلڈ سٹاف اور ڈیمالیشن اسکوارڈ ان کے ہمراہ تھا۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت بلاامتیاز آپریشن جاری ہے . اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین کی زیر نگرانی موضع تونسہ شریف میں تقریبا 65لاکھ روپے مالیت کا42کنال سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیاگیاہے . مہم کے دوران قبضہ اور تجاوزات مافیا کو پانچ نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں . ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے بتایا کہ ابتک ضلع ڈیرہ غازیخان میں قبضہ مافیا سے دو ارب 86کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 25837کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایاگیا ہے . انہوں نے بتایاکہ قبضہ او رتجاوزات مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے عارضی تجاوزات ہٹانے کے ساتھ پختہ تعمیرات مسمار کر دی جائیں گی . انہوں نے کہاکہ ڈیرہ شہر کی اہم مارکیٹوں اور شاہراہوں سے گرین بیلٹ پر قبضہ کرنے والوں کی تعمیرات گرا دی گئی ہیں . انہوں نے کہاکہ اس مہم کا مقصد عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے ساتھ حکومت کی قیمتی املاک کو ناجائز قابضین سے واگزارکرانا ہے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور صفائی مہم میں سول سوسائٹی اور معاشرے کے فعال طبقات کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے . خانیوال سے بیورو نیوز ،نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت دیگر اضلاع کی طرح ضلع خانیوال میں بھی صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز 13 اکتوبر بروز ہفتہ سے ہوگا اس سلسہ میں گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال میں ایک آگاہی سیمینار آج بروز ہفتہ منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، ڈی پی او فیصل مختار اور منتخب نمائندے ہونگے سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک بھی منعقد ہوگی اور صفائی مہم کا باقاعدہ افتتاح ہوگا دریں اثناء صفائی مہم کے انتطامات جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تما م اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ محکے صفائی مہم کو 100 فیصد کامیاب بنانے کے لئے پنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور شہروں اور دیہاتوں میں صفائی کی اہمیت بارے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن 12 ویں روز بھی جاری رہا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بلدیہ عملہ خانیوال نے اعوان چوک پر سڑک کے اطرا ف شہریوں کی جانب سے باندھے گئے مویشی موقع سے ہٹوا دئیے اس کے علاوہ 13 مختلف دکانوں کے آگے سے پختہ تھڑے اور تجاوزات بھی ہٹادیں ۔ 36 افراد کو موقع پر وارننگ بھی دی گئی اور 3500 روپے کے جرمانے بھی کئے گئے اسی طرح بلدیہ عملہ کبیروالہ نے سردار پور چوک اور کچہری روڈ پر کاروائی کر کے تجاوزات کا خاتمہ کرادیا ۔ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ تجاوزات اور ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ بلا امتیاز جاری رہے گا ۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی تحصیل جام پور اور تحصیل روجھان میں آپریشن کیا گیا ہے۔شہر سے ملحقہ سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے۔مزید برآں ’’ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم‘‘ کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہریوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی کامیابی کیلئے کام کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں یونین کونسل سیکرٹریز کا اہم کردارہے . انہوں نے یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے آفس میں تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، ایس این اے محمد معظم چشتی او ردیگر افسران موجو دتھے . ایس این اے محمد معظم چشتی نے یونین کونسل سیکرٹریز کو اینڈرائیڈ اپلیکیشن کے ذریعے صفائی اور شجرکاری کی تصاویر او ر معلومات حکومت کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرنے ، ریکارڈ مرتب کرنے سمیت دیگر امور کی تربیت دی . اس موقع پر بتایاگیا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ، صفائی اور شجرکاری کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر مانیٹر کی جارہی ہے . میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تین روز قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلوے اراضی پر کیئے جانیوالے آپریشن کلین اپ کے بعد قبضہ مافیا نے دوبارہ اپنے پنجے گاڑلیئے سبزی ، فروٹ اور دیگر اشیاء کی دکانیں اور تھڑے دوبارہ سجا لیئے گئے ۔تفصیل کیمطابق تین روز قبل اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعید احمد خان اور ریلوے کے افسران نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالونی روڈ کے مغربی جانب غیر قانونی طور پر ریلوے لائن کے ساتھ بنائی جانیوالی خود ساختہ دکانیں ، کھوکھے اور تھڑے مسمار کرتے ہوئے روڈ کو کشادہ کر دیا تا ہم صرف تین دن بعد ہی قبضہ مافیا دوبارہ حرکت میں آ گیا اور ایک ایک کر کے دوبارہ اپنے سابقہ تھڑوں اور مسمار ہونے والی دکانوں میں اپنے اپنے سٹال سجا لیئے اس صورتحال پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نمائشی کاروائیوں کی بجائے مستقل بنیادوں پر شہر کو تجاوزات مافیا کے چنگل سے نجات دلائے بصورت دیگر سوائے حکومت کے خلاف نفرت کے کچھ حاصل نہ ہو گا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر میلسی نے اپنے موقف میں بتایا کہ دوبارہ قائم کی جانیوالی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور مافیا کیخلاف دوبارہ آپریشن کرتے ہوئے قبضے میں لی گئی اراضی کو خالی کرا کر شہریوں کیلئے گرین بیلٹ بنائی جائیگی ۔مظفرگڑھ سے بیورو رپورٹ،سپیشل رپورٹر ،نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں تمام اسسٹنٹ کمشران کی زیر نگرانی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع بھر میں5کروڑ37لاکھ 94ہزار350روپے مالیت کا 147کنال اور 2مرلے رقبہ ناجائز قابضین سے واہ گزار کرایا گیا ہے ، ضلع بھر میں 2219متحرک تجاوزات جن میں ریڑھی وغیرہ شامل ہیں کا خاتمہ کیا گیا، 445غیر متحرک تجاوزات جن میں تھڑے، پھٹے وغیرہ شامل ہیں کو تلف کیا گیا جبکہ 20ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا، کسی فرد کو دوبارہ قبضہ کرنے یا تجاوزات قائم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام قبرستانوں پر قائم تجاوزات اور قابضین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں اگر انہوں نے معینہ مدت میں جگہ خالی نہ کی تو ان کے خلا ف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر بھر پور انداز میں عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے ، جس کا باقاعدہ افتتاح آج13اکتوبر ضلع کونسل ہال میں آگہی سیمنار سے کیا جائے گا۔صبح10بجے سیمینار میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی جبکہ اس موقع پر شجری کاری، صفائی اور آگہی واک بھی منعقد کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)احسان علی جمالی کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام میں تمام مکاتب فکر کو مدعو کیا جائے۔لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ضلع بھر میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام پر بھر پور انداز میں عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے ، جس کا باقاعدہ افتتاح آج13اکتوبر ضلع کونسل ہال میں آگہی سیمنار سے کیا جائے گا۔صبح10بجے سیمینار میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی جبکہ اس موقع پر شجری کاری، صفائی اور آگہی واک بھی منعقد کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)احسان علی جمالی کو فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام میں تمام مکاتب فکر کو مدعو کیا جائے۔لیاقت سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی لیاقت پور کا آپریشن بارہویں روز بھی جاری رہا ۔جمعہ کے روز میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں اور افسران نے جنوبی ریلوے پھاٹک سے آپریشن کرکے کلب مارکیٹ اور اس کے بالمقابل دکانوں کے انچے تھڑوں اورٍ شیڈز کو ہٹادیا ۔متعدد دکان داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دکانوں کے آگے بنائے ہوئے تھڑے خود ہی اکھاڑ دیے۔انجئینر منصور احمد نے بتایا کہ یہ آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا۔
تجاوزات