سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام لگ گیا

سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام لگ گیا
سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام لگ گیا
کیپشن:    سورس:   Facebook/@SultanMuhammadKhanGolden

  

چترال (ویب ڈیسک) سلطان محمد گولڈن پر چترال میں 12 سالہ لڑکی سے شادی کا الزام لگا دیا گیا۔

92 نیوز کے مطابق لڑکی کی عمر چھپا کر جعلی شناختی کارڈ حاصل کیا گیا ہے، سکول ریکارڈ اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے مطابق لڑکی کی اصل عمر 12 سال ہے۔ سلطان محمد خان کی عمر تقریباً 60 سال ہے اور یہ اس کی تیسری شادی ہے۔ سلطان محمد خان اس سے قبل بھی چترال سے ایک شادی کر چکا ہے۔ سلطان گولڈن کا چترال کے ضلعی انتظامیہ پر بلیک میلنگ کا الزام بھی ہے جس میں اس کا کہنا ہے میری بیوی کی عمر 18 سال ہے، شناختی کارڈ بھی بنا ہے۔

ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سلطان محمد گولڈن کو بیوی سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سلطان محمد گولڈن اور ان کی بیوی کو 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -چترال -