بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کا پیغام بھیج دیا

  بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کا پیغام بھیج دیا
  بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کا پیغام بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق بھارتی نیوز ویب سائٹ 'دی وائر' پر شائع ہونے والے انٹرویومیں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اظہار کیا کہ بھارت نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تاہم ڈاکٹر معید یوسف نے 'مذاکرات' سے متعلق مزید کچھ بتانے سے گریز کیا۔75 منٹ کے انٹرویو میں معید یوسف نے کہا کہ 'ہمیں بڑوں کی طرح بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، کشمیر اور دہشت گردی دو مسئلے ہیں اور میں دونوں کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔