درخواست ضمانت مستردہونے پر نیب ٹیم کا آغا سراج درانی کے گھرپر چھاپہ ، لیکن ان کے گارڈز نے کیا کیا؟

درخواست ضمانت مستردہونے پر نیب ٹیم کا آغا سراج درانی کے گھرپر چھاپہ ، لیکن ان ...
درخواست ضمانت مستردہونے پر نیب ٹیم کا آغا سراج درانی کے گھرپر چھاپہ ، لیکن ان کے گارڈز نے کیا کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد ہونے پر نیب کی ٹیم نے گرفتاری کیلئے آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں انہیں گارڈز کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

سندھ ہائیکورٹ نے آج سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا جس میں سراج درانی کی اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کی گئی تھی مگر آغا سراج درانی سمیت 9ملزموں کی ضمانت مسترد کی گئی تھی ، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب کی ٹیمیں آغا سراج درانی کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچیں ۔

نیب ٹیم کے ساتھ لیڈی پولیس بھی موجود تھی مگر سراج درانی کے گارڈز نے دروازہ نہیں کھولا اور نیب ٹیم کو اندر جانے سے منع کر دیا۔