پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کیلئے ہیومینیٹیرین ایوارڈ کا اعزاز

پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کیلئے ہیومینیٹیرین ایوارڈ کا اعزاز
پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود کیلئے ہیومینیٹیرین ایوارڈ کا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کو سدرن کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سال کے ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد ہسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس سال کے ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ بحیثیت ڈاکٹر اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ان کے لئے یہ ایوارڈ اعزاز کی بات ہے۔ 
ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں سماجی انصاف کے لئے آواز اٹھاتے رہیں۔