چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس
چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گوکی وفات پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وو بانگ گو کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے رہنما اورپاکستان کے سچے دوست تھے۔ 
وزیراعظم نے کہا کہ وو بانگ گو نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں گہرا کردارادا کیا اور ان کا 2006 میں پاکستان کا دورہ اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کےساتھ ہیں۔ 
واضح رہے نائب چینی وزیراعظم ووبانگ 8 اکتوبر کو 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ 
 ووبانگ گو 2002 سے 2012 تک چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین رہے اور ان کا شمار چین کے طاقتور ترین لوگوں میں ہوتا تھا۔

مزید :

قومی -