آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں جھکڑ چلنےکے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، تا ہم تھرپارکر، نگرپارکر، عمر کوٹ،مٹھی، بدین، کراچی، ٹھٹھہ،سجاول،حیدرآباد اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں جھکڑچلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

مزید :

ماحولیات -