وی آئی پی ملزم سکندر”لاڈلا داماد“بن گیا

وی آئی پی ملزم سکندر”لاڈلا داماد“بن گیا
وی آئی پی ملزم سکندر”لاڈلا داماد“بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد واقعے کا ملزم سکندر پمزہسپتال میں مہنگے علاج کے ساتھ ساتھ شاہانہ خوراک بھی استعمال کر رہا ہے ،جسے سبزی سے سخت چڑ ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم خوراک میں فریش جوس ، گوشت منگواتا ہے ۔ اب تک 2 لاکھ روپےکا خرچہ ہوچکاہے جن میں سے سکندر کو ایک لاکھ روپے سے زائدکی اینٹی بائیوٹک دوائیں دی جاچکی ہیں ، ڈاکٹروں کے روزانہ وزٹ کی فیس اورکمرے کے کرائے کی مد میں بھی سکندرکابل ایک لاکھ کے قریب بن چکا ہے۔ سکندر کے علاج کا تاحال خرچہ ہسپتال کے بجٹ سے کیاجارہاہے ، اسمیں چھوٹاگوشت اورجوس شامل ہیں ،پمز کے ترجمان ڈاکٹروسیم خواجہ نے بتایاکہ جمعرات کوسکندر کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اوراس کے ٹیسٹ لیے گئےجن کے مطابق سکندرکے پیٹ اورجسم کے زخم ٹھیک ہورہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -