الیکشن کمیشن کی پارلیمنٹرینز کو گوشوارے30ستمبر تک جمع کرانے کی آخری مہلت

الیکشن کمیشن کی پارلیمنٹرینز کو گوشوارے30ستمبر تک جمع کرانے کی آخری مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینزکو گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روزتمام اراکین سینیٹ،اراکین قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اپنی سالانہ اثاثہ جات،واجبات،اور ان کے اوپر انحصار کرنے والوں کی تفصیلات عوامی نمائندگی کے قانون 1976کے سیکشن 42A اورسینیٹ الیکشن کے1975 کے قانون کے سیکشن25A کے تحت 30 ستمبر2017 تک جمع کروانے کا حکم دے دیااور اس فارم کے ہر صفحہ پر دستخط کرنا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ فارم اور معلومات فراہم نہ کرنے والے اراکین اسمبلیوں کو ان کی نشست سے معطل کر دیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن/گوشوارے