حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر منتخب

حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر منتخب
حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سنگاپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حلیمہ یعقوب سنگاپور کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئے ہیں ،ان کے مقابلے میں شامل صالح ماریکن اور فرید خان کو صدارتی الیکشن کمیشن نے نا اہل قرار قرار دے دیا ہے۔

انصارالشریعہ کے سرغنہ سمیت اہم عہدیدار گرفتار ، پابندی کی کارروائی کا آغاز کردیا: احسن اقبال
ریڈیو پاکستان کے مطابق سنگاپور کے صدارتی الیکشن کمیشن نے 62 سالہ حلیمہ یعقوب کے صدر بننے کی تصدیق کر دی ہے، حلیمہ کے مقابلے میں 2 امیدوار نااہل قرار پائے ہیں۔سنگاپور کی صدارتی امیدوار حلیمہ یعقوب دیگر امیدواروں کے نااہل ہونے کے بعد سنگا پور کی مجموعی طور پر آٹھویں مگر پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ریٹرننگ افسر نے اعلان کیا کہ حلیمہ یعقوب مقابلے کیلئے واحد اہل امیدوار تھیں۔