سید جبران اور رباب ہاشم کی ڈرامہ سیریل ”میرے محسن“ کا میابی سے جاری

سید جبران اور رباب ہاشم کی ڈرامہ سیریل ”میرے محسن“ کا میابی سے جاری
 سید جبران اور رباب ہاشم کی ڈرامہ سیریل ”میرے محسن“ کا میابی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سید جبران اور رباب ہاشم کی ڈرامہ سیریل ”میرے محسن“ کامیابی سے آن ائیر ہے پہلی ہی قسط نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا تھاپروڈیوسرزعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے درمیان یقینا کوئی جادوئی طاقت ہے جو دونوں کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھی ہوئی ہے، شائد یہی وجہ ہے کہ دونوں کی بے مثال جوڑی ہے اب تک جتنے بھی ڈرامے تخلیق کئے ہیں وہ زبان زد عام ہوئے ہیں، اس جوڑی کے بنائے کچھ ڈرامے تو ایسے ہیں جنہوں نے ایک تاریخ رقم کی ہے، جس میں ”خانی“ڈرامہ واقعی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، جسے لکس سٹائل ایوارڈز میں نہ صرف 6کیٹگریز میں نامزد کیا گیاہے بلکہ اس کے جیتنے کی توقعات بھی بہت زیادہ کی جارہی ہیں۔ اس مقبول ترین جوڑی نے عید کے بعد 5نئے پروجیکٹس ریلیز کئے، جن کی کہانیاں نہ صرف ایک دوسرے سے مختلف تھیں بلکہ سٹوری لائن میں بھی الگ الگ راہوں کا انتخاب کیا گیا، مقبول ترین جوڑی کے تحت اور سیونتھ اسکائی انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے انتہائی متوقع ڈرامہ ”میرے محسن“ ایک بہت ہی خوبصورت، محبت سے بھرپور اور جدید طرز کا ڈرامہ ہے، جس میں سید جبران اور رباب ہاشم کے درمیان محبت کی حسین داستان ندا اختر نے رقم کی ہے، جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، گل رعنا اور مریم نفیس مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

سید جبران پہلے سے ہی ٹیلی ویژن اسکرین کے ہر دلعزیز اداکار ہیں، مگر رباب ہاشم نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھاکرپہلی ہی قسط میں سوہا کے کردار میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے،ڈرامے کی پہلی ہی قسط نے اس بات کو سب پر عیاں کردیا ہے کہ یہ دومختلف دنیا رکھنے والوں کے درمیان محبت کی ایک کہانی ہے۔ سوہا ایک مضبوط اعصاب، بااعتماد، اور سیدھی سادھی سی لڑکی ہے جو ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، اور وہ محسن کے پیار میں گرفتار ہوچکی ہے جو کہ ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھنے والا اور محنت کرکے اپنے گھرکو چلانے والا لڑکا ہے۔اور کس طرح یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی رشتوں کے درمیان محبت سے نفرت میں تبدیل ہوجاتی ہے، یہی اس ڈرامے کا سب سے توجہ طلب اور سچائی سے جڑا خاصہ ہے۔ ڈرامے کی پہلی قسط انتہائی خوبصورتی اور طریقے سے ڈرامے کی بنیاد کو ظاہر کررہی ہے، اور ہم اگلی قسطوں میں اس سے کہیں زیادہ کی امید رکھتے ہیں، اب یہ دیکھنے کے لیے کے ڈرامے کی کہانی کس طرح کھلتی ہے۔

مزید :

کلچر -