اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 18ستمبر تک ملتوی

  اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 18ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 18ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ وکیل حشمت حبیب نے کہاکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آپ کے لئے پیغام بھیجا ہے۔ وکیل حشمت حبیب نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کیا کہ نیب کے تمام کیسز انجینئرڈ ہیں، گزشتہ روز کی تقریر میں آپ کے لئے یہ پیغام ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ گواہ جھوٹے نہیں ہونے چاہئیں۔ حشمت حبیب نے کہاکہ چیف جسٹس نے اوپن کورٹ میں سب کہا ہے میں نے خود سنا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ریفرنس کے تفتیشی افسر کی شادی ہے، وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ بعد ازاں ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسحق ڈار

مزید :

صفحہ اول -