12 سالہ بچی سے گھر میں گھس کر زیادتی، حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل

12 سالہ بچی سے گھر میں گھس کر زیادتی، حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل
12 سالہ بچی سے گھر میں گھس کر زیادتی، حالت تشویشناک ، آئی سی یو منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایک با اثر شخص نے گھر میں گھس کر 12 سالہ نابالغ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ احمد پور شرقیہ کے علاقے بہاول واہ میں پیش آیا جہاں ایک با اثر شخص نے زبردستی گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچی کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

زیادتی کے واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ میں سے کسی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔