نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے، باؤلنگ کوچ کا بیان

نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے، باؤلنگ کوچ کا بیان
 نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے بڑا دھچکا ہے، باؤلنگ کوچ کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری ہمارے لیے  بڑا دھچکا ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مورنی مورکل کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلرز کو فٹنس کے مسائل ہوتے ہیں، دوسرے باؤلرز کے لیے موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس باؤلر ہے اس کی موجودگی سے میں خوش ہوں۔ شاہین آفریدی ڈسپلن کے ساتھ باؤلنگ کرنے والا باؤلر ہے۔بھارت کے خلاف میچ میں ہمارا پلان تھا لیکن اس پر اچھی طرح عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے، ہمیں موقع ملا ہے کہ کچھ چیزوں کو ہم بہتر کریں، اہم میچ میں پریشر میں کھیلنے سے فائدہ ہوتا ہے، ہم مضبوط طریقے سے واپس آئیں گے، شاہین آفریدی سے ہمیں بڑی امیدیں ہوتی ہیں۔ 

مورنی مورکل نے کہا کہ ہم انجریز کو کنٹرول نہیں کر سکتے، یہ کھیل کا حصہ ہیں۔ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی زمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ زمان خان کو باؤلنگ کرتا ہوا دیکھنے کےلیے پُرجوش ہوں۔ پی ایس ایل میں زمان خان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں کنڈیشنز سپنرز کے لیے مددگار ہیں، ہمارے پلیئرز کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنے بارے میں انکا کہنا تھا کہ میں اب بھی باؤ لنگ شوق سے کرتا ہوں اور خود کو فٹ رکھتا ہوں۔