عدالت ہمیں کلیئر آرڈر دے ہمیں کنفیوژن رہتی ہے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مشکلات سے متعلق کیس میں بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مشکلات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ عدالت ہمیں کلیئر آرڈر دے ہمیں کنفیوژن رہتی ہے،کبھی ایک لسٹ آتی ہے، کبھی دوسری آتی ہے ہمیں کنفیوژ کر دیتے ہیں، عدالت نے کہا کہ جو لسٹ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی دیں آپ اس کے مطابق عمل کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مشکلات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ عدالت ہمیں کلیئر آرڈر دے ہمیں کنفیوژن رہتی ہے،کبھی ایک لسٹ آتی ہے، کبھی دوسری آتی ہے ہمیں کنفیوژ کر دیتے ہیں،عدالت نے کہا کہ جو لسٹ جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی دیں آپ اس کے مطابق عمل کریں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سال میں 250کتابیں جیل میں دی گئیں،وکیل نے کہاکہ چھوٹی چھوٹی چیزیں روک لیتے ہیں ، ایک اخبار اور ڈمبل نہیں جانے دے رہے۔