حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر واک آؤٹ

حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر واک آؤٹ
حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر واک آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی ارکان سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پراجلاس سے  واک آؤٹ کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،فیصل واوڈا نے کہاکہ اگر انصاف نہ ہوا تو کل پھر ہم ایک دوسرے کو گالیاں دیں گے،کل پی ٹی آئی کی کسی خاتون پر بات آئے گی ہم اسی طرح آگے بڑھیں گے،ان کی جانب سے معافی نہیں مانگی جا رہی، ہم غلطی پر 10بار معافی مانگ لیتے ہیں،غلطی پر معافی مانگنےسے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ فلک ناز نے ایسی باتیں کی بھی نہیں تھیں،جیسے قومی اسمبلی میں ہوتا ہے آپ بھی کمیٹی بتاتے،ہمارے وزیراعلیٰ کے بارے میں ہر طرح کی غیراخلاقی باتیں کی گئیں،ہمارے پاس ریکارڈ ہے جس میں تمام باتیں لکھی ہوئی ہیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی،حکومتی ارکان سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر واک آؤٹ کر گئے،شبلی فراز نے کہاکہ یہ آج منصوبہ بنا کر آئے تھے کہ ایوان نہیں چلنے دینا،ڈپٹی چیئرمین نے سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر4بجے تک ملتوی کردیاگیا۔