چیف جسٹس پاکستان کے زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس،لاہورہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی شریک نہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین اجلاس میں شریک ہیں،ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان ،چاروں صوبائی وزرائے قانون سمیت ہائیکورٹس کے سینئر ججز بھی شریک ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی اجلاس میں موجود نہیں۔