''جس شخص کے دفتر میں کام تلاش کرنے جاتا تھا اسی کی بیٹی سے شادی کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا،، اکشے کمار نے دلچسپ بات بتادی

''جس شخص کے دفتر میں کام تلاش کرنے جاتا تھا اسی کی بیٹی سے شادی کے بارے میں ...
''جس شخص کے دفتر میں کام تلاش کرنے جاتا تھا اسی کی بیٹی سے شادی کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا،، اکشے کمار نے دلچسپ بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ سٹار اکشے کمار اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو مداحوں نے ہمیشہ مثالی قرار دیا ہے۔اکشے کمار نے ایک انٹرویو میں اپنی اس غیر متوقع شادی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے اور کہا ’میں نے کبھی زندگی میں بھی نہیں سوچا تھا کہ راجیش کھنہ جی کی بیٹی سے میری شادی ہوگی‘۔

اداکار نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راجیش کھنہ کے دفتر کام کی تلاش میں جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی تصاویر لے کر جاتے تھے تاکہ انہیں کوئی کام مل جائے اور اس انتہائی عجیب کہانی کی ابتداء میں ان کی ٹوئنکل کھنہ سے شادی منفرد موڑ تھا۔

مزید :

تفریح -