راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی 

راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی 
راولپنڈی؛بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون سے زیادتی کر ڈالی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بے نظیر بھٹو ہسپتال میں سکیورٹی اہلکار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،سکیورٹی اہلکار شاہ زیب کے خلاف تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمہ متن کے مطابق متاثرہ خاتون عابدہ اپنی9 سالہ بیٹی کے ہمراہ چلڈرن وارڈ آئی تھی،رات 12 بجے واش روم گئی تو سکیورٹی اہلکار زبردستی اندر داخل ہوا، زیادتی واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون نے ہسپتال کے اندر موجود ہینڈ سینیٹائزر پی لیا۔

 مقدمے کے اندراج کے بعد سیکورٹی اہلکار شاہ زہب کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے  ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی۔