چلڈرن لائبریری میں3 روزہ سیر ت کانفرنس ختم ہو گئی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )چلڈرن لائبریری میں3 روزہ سیر ت کانفرنس ختم ہو گئی- اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈی جی اسلامک ریسرچ سنٹر اسلام آباد نے کی-اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندرحیات مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی-کانفرنس کے اختتام پر مینجنگ ڈائریکٹر چلڈر ن لائبریری احمد خاور شہزادنے شرکاء کا شکریہ ادا کیا- تقریب کے اختتام پر جیتنے والے تمام بچوں میں اسناد اور نقد انعامات اورمہمانوں کو سوینئر پیش کیے گئے-