برطانیہ کی ایشئین فائرسروس ایسو سی ایشن کاپاکستان کےساتھ تعاون کا معاہدہ

برطانیہ کی ایشئین فائرسروس ایسو سی ایشن کاپاکستان کےساتھ تعاون کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) برطانیہ کی ایشئین فائرسروس ایسو سی ایشن (AFSA)کے پانچ رُکنی خصوصی وفداور ریسکیو 1122، پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی فائرسروس کے افسران ایک دوسرے کی مہارتوں اور تکنیکی معاونت سے مستفید ہوسکیں گے۔ پر ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹررضوان نصیر اور AFSAکے ایگزیکٹوممبرمہربان صادق نے اےم او ےو پر دستخط کیے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ریسکیو 1122نے پاکستان کے شہریوں میں احساسِ تحفظ فراہم کیاہے اور اس سروس کی وجہ سے لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی کیئرکابنیادی حق مل رہاہے۔ ماضی کو یاد کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ انہوں نے 30سال تک سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے لوگوں کی خدمت کی ہے اور جو بات انہوں نے وہاں سے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ وہ ہرملک کے لوگوں سے پیارکرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ریسکیو 1122کے ہرممبرسے پیارہے کیونکہ یہ سروس لوگوں کی زندگیاں بچاتی ہے، اور AFSAکی باہمی مشاورت سے اس سروس کی صلاحیتوں میں مزید نکھارآئے گا۔گورنرپنجاب سے گزشتہ روزمسٹر نیل پیکرگل ، گریٹر مانچسٹر فائر اینڈ ریسکیو سروس،مسٹر کیتھ ٹرا وٹر اور مسٹر مہربان صادق ،ٹائن اینڈ وئیر فائراینڈ ریسکیو سروس ، مسٹر محمد علی، ویسٹ یارک شائیر اور مسٹر محمد ریاض پر مشتمل پانچ رُکنی وفد نے خصوصی ملاقات کی اور AFSAکی پاکستان کی ریسکیو 1122فائرسروس کے ساتھ باہمی تعاون جیسی کاشوں کو سراہااور پنجاب کی عوام اور حکومت ِ پنجاب کی جانب سے وفد کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ایسے معاہدوں سے نہ صرف دنوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضاءپیداہوگی بلکہ ریسکیو افسران کو برطانیہ کی فائرسروس، تربیت یافتہ اہلکاروں کی مہارت اور ایمرجنسی آلات اور تکنیکی معاونت سے سیکھنے کے مواقع ملیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -