لوگ اداکار کو اس کے کردار کی وجہ سے پہچانتے ہیں،کنگنا

لوگ اداکار کو اس کے کردار کی وجہ سے پہچانتے ہیں،کنگنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ فلم نگری میں لوگ اداکار کو اس کے کردار کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ کہ فلم نگری میں ہر اداکار کی اپنے کردار کی وجہ سے لوگوں میں پہچان ہوتی ہے اور مخصوص کردار پر مخصوص چھاپ بھی لگ جاتی ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ ان پر بھی مخصوص کردار کی چھاپ لگ گئی تھی اس لیے انھوں نے فلم ’’ کوئین‘‘ میں سیدھی سادھی لڑکی کا کردار نبھایا تاکہ ان پر سے یہ چھاپ ہٹ جائے اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئیں۔ کنگنا نے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2006 میں فلم ’’ گینگسٹر‘‘ سے کیا۔ ان کی ہٹ فلموں میں فیشن اورکوئین شامل ہیں۔ یہی فلمیں ان کی وجہ شہرت بنیں۔

مزید :

کلچر -